تازہ تر ین

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی کی آج حاضری سے استنثیٰ کی درخواست

 لاہور: پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں چوہدری پرویز الہٰی نے آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پرویز الہی کے وکیل نے سابق وزیراعلی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الہی عرصہ دراز حوالات  میں قید رہے۔ پرویزالہی ضعیف العمر ہونے کی وجہ سے کمزور اور ہوچکے ہیں۔ ان کے لیے چلنا پھرنا دشوار ہے۔ ڈاکٹر نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے استنثیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے پرویز الہی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے آج طلب کر رکھا ہے۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ اور محمد خان بھٹی نے تحریری امتحان میں فیل ہونے والوں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی۔ تحریری نتائج تبدیل کر کے من پسند افراد کو ملازمت دی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain