تازہ تر ین

دورہ آسٹریلیا؛ صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے صاحبزادہ فرحان کو دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

پاکستان ٹیم بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز آسٹریلیا میں کھیلے گی۔

دوسری جانب سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم ہفتے کی علی الصبح پونے 3 بجے براستہ دبئی سے آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain