تازہ تر ین

نسیم کے بھائی حنین شاہ انجری کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ انجری باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ہوگئے۔

پاکستانی ٹیم میں ڈیبیو کرنے سے قبل انجری کے شکار حنین شاہ کو دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ قاسم اکرم کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان شاہینز کی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا کے دوران بنگلا دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز کھیلنے ہیں۔

شاہینز ہفتے کی صبح 2 بجکر 45 منٹ پر آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی اور دبئی سے براستہ برسبین روانہ ہوگی۔

صاحبزادہ فرحان بنگلہ دیش اے کے خلاف آسٹریلیا میں دو چار روزہ میچوں کی سیریز کے دوران شاہینز کی کپتانی کریں گے۔

ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی بھی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے، اگست کے شروع میں بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچز کے بعد قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

پاکستان شاہینز کا 15 رکنی اسکواڈ:

صاحبزادہ فرحان کپتان، حسیب اللہ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان، محمد علی، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دہانی، طیب طاہر، اور عمر امین شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain