تازہ تر ین

کینیڈین شیف نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے 9 اعزازات حاصل کرلیے

ٹورنٹو:  کینیڈا سے تعلق رکھنے والے شیف، باڈی بلڈر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نے بجلی کی رفتار سے سبزیاں کاٹ کر اپنے نام نو گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کرلیے۔33 سالہ کینیڈین شہری والیس وونگ نے کم وقت میں تیزی سے سبزیاں کاٹ کر اور کچھ آنکھوں میں پٹی باندھ کر تیزی سے سبزیاں کاٹ کر 9 عالمی ریکارڈز قائم کرلیے۔مذکورہ بالا ریکارڈز کے بعد والیس وونگ کے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کُل تعداد 11  ہوگئی ہے۔والیس کے نئے ریکارڈز میں ایک منٹ میں 14 ٹماٹر شامل ہیں جو انہوں نے زیادہ تر آنکھوں پر پٹی باندھ کر بجلی کی تیزی سے کاٹے۔دوسری جانب 9 اجوائن کے سلائسسں ہیں جو انہوں نے 30 سیکنڈز میں کاٹے، دوسری طرف بیل پیپر انہوں نے آنکھوں میں پٹی باندھ کر 9.43 سیکنڈز میں کاٹے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain