تازہ تر ین

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان کر دیا۔جمعے کے روز پینٹاگون نے بتایا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اضافی فائٹر جیٹ اسکواڈرن، نیوی کروزر اور ڈسٹرائر شپ بھیجے گا۔خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی ڈیفنس سیکریٹری لائیڈ آسٹن کی جانب سے یورپ اور مشرقِ وسطیٰ میں اضافی نیوی کروزر اور ڈسٹرائرار تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔پینٹاگون نے مشرقِ وسطیٰ میں اضافی فائٹر جیٹ اسکواڈرن بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ایک بیان میں پینٹاگون کا کہنا تھا کہ آسٹن نے اسرائیل کے دفاع میں اضافے اور امریکا کے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہونے کو یقینی بنانے کے لیے اپنی فوجی پوزیشن میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain