تازہ تر ین

فضل الرحمٰن کی قطر میں حماس رہنماؤں سے ملاقات، اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت

دوحا: مولانا فضل الرحمٰن نے قطر میں حماس رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن گزشتہ شب جدہ سے قطر پہنچے جہاں انہوں نے فلسطین اور حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے حماس رہنما خالد مشعل سے بھی ملاقات کی اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تمام فلسطینی شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

انہوں نےا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پورا عالم اسلام افسردہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain