تازہ تر ین

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، متعدد امریکی فوجی زخمی، غیرملکی میڈیا

انبار: غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق راکٹ حملہ الاسد بیس پر ہوا، غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی عہدیداروں نے حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

تین امریکی عہدیداروں نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عراق میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں متعدد امریکی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مشتبہ راکٹ حملہ عراق میں الاسد ایئر بیس پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابتدائی معلومات کا حوالہ دے رہے ہیں جو تبدیل ہوسکتی ہیں۔

ایک عہدیدار نے مزید کہا کہ بیس اہلکار حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مغربی عراق میں واقع فوجی اڈے پر دو کٹیوشا راکٹ داغے گئے، جو بیس کے اندر گرے۔

گزشتہ ہفتے امریکہ نے عراق میں ان افراد کے خلاف حملہ کیا تھا جن کے بارے میں امریکی حکام کا کہنا تھا کہ وہ عسکریت پسند ڈرون داغنے کی تیاری کر رہے تھے اور یہ امریکی اور اتحادی افواج کے لیے خطرہ ہیں۔

پینٹاگون نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں اضافی لڑاکا طیارے اور بحری جنگی جہاز تعینات کرے گا کیونکہ واشنگٹن ایران اور اس کے اتحادیوں حماس اور حزب اللہ کی دھمکیوں کے بعد اپنے دفاع کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain