پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا۔ شیر افضل مروت گاڑی سے نہیں اترے اور وارنٹ گرفتاری مانگے۔
دوسری جانب علی محمد خان پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے، پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے تھے۔
ڈی چوک، نادرا چوک، سرینا اور میریٹ کے مقام سے ریڈ زون مکمل سیل کردیا گیا جبکہ ریڈ زون میں داخلے اور باہر جانے کےلیے صرف مارگلا روڈ کا راستہ کھلا ہے۔

