تازہ تر ین

شادی کب کرو گے؟ اس سوال نے ایک شخص کی جان لے لی

انڈونیشیا کے ایک شخص کو محض اس بات پر موت کی نیند سلا دیا گیا کہ اس نے 45 سالہ پڑوسی سے اب تک شادی نہ کرنے پر سوال پوچھ لیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا کے شمالی سماٹرا میں 29 جولائی کو پیش آیا جہاں مقتول کی شناخت اسگیم ایریانتو نامی ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے نام سے ہوئی۔ زائد العمر شخص نے 45 سالہ پڑوسی سے محض اتنا ہی پوچھا تھا کہ انہوں نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ ذاتی نوعیت کے اِس سوال پر پڑوسی مایوس ہوگیا اور اس نے غصے کے عالم میں 60 سالہ بزرگ کو ان کے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain