امریکی سرزمین پر قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے امریکا نے پاکستان کو باضابطہ درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے امریکی ہٹ مین کو دینے کے لیے 5 ہزار ڈالر پاکستان سے منگوائے تھے، امریکی انٹیلی جنس نے اس رقم کے نیویارک بھیجے جانے کی تفصیل مانگی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکا نےگرفتار آصف مرچنٹ کے غیر ملکی دوروں اور پاکستانی رابطوں کی تفصیل بھی مانگی ہے۔





































