بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے بنگلا دیش میں عبوری حکومت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اُس کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کو مبارک دی ہے۔ ڈاکٹر محمد یونس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی نے اُن پر زور دیا ہے کہ بنگلا دیشی ہندوؤں کا تحفظ یقینی بنانے پر توجہ دیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں نریندر مودی نے کہا کہ بنگلا دیش کے حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہندوؤں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
نریندر مودی نے اپنی ایکس پوسٹ میں بنگلا دیش کے عبوری وزیرِاعظم ڈاکٹر محمد یونس کو یقین دلایا کہ دو طرفہ تعلقات معمول کی سطح پر رکھنے میں بھارت اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گا۔





































