تازہ تر ین

اسرائیل غزہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند، عرب میڈیا

تل ابيب: اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اسرائیل نے امریکا، قطر اور مصر کے ثالثوں کے مطالبے پر 15 اگست کو غزہ میں جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان میں تینوں ممالک کے رہنماؤں نے متحارب فریقین کو 15 اگست کو دوحہ یا قاہرہ میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی دعوت دی تاکہ بغیر کسی تاخیر کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کیا جاسکے۔

تینوں ممالک کے رہنماؤں نے کہا کہ ایک فریم ورک معاہدہ اب میز پر ہے جس پر عمل درآمد کی صرف تفصیلات باقی ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے گزشتہ روز امریکا، قطر اور مصر کے بیان کے بعد کہا کہ اسرائیل 15 اگست کو ایک مذاکراتی ٹیم کو طے شدہ مقام پر بھیجے گا تاکہ معاہدے پر عمل درآمد کی تفصیلات مکمل کی جا سکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain