تازہ تر ین

جویریہ عباسی، سوناکشی سے زیادہ خوبصورت قرار، نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

(ویب ڈیسک) سینیئر پاکستانی اداکارہ جاویریہ عباسی کی شوہر کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے محبت بھرا ردعمل دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جاویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ مختلف تصاویر پر مبنی ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دونوں میاں بیوی کی مختلف انداز میں تصاویر شامل ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میوزک میں مشہور ہالی ووڈ گانا ’آئی ڈو‘ لگایا، اداکارہ نے ویڈیو کی کیپشن میں بھی ’آئی ڈو‘ لکھا۔

نو بیاہتے جوڑے کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، اس خوبصورت جوڑے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک مداح نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ  ’’میری دونوں کو نصیحت ہے کہ زیادہ پبلک ڈسپلے سے گریز کریں! اللہ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے، لیکن نظر بد سے بچیں اور اپنی زندگی کو سوشل میڈیا پر زیادہ نہ لائیں۔‘‘

ایک اور صارف نے جاویریہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’’نہیں! جاویریہ زیادہ خوبصورت ہیں ❤️، ان کا سوناکشی سنہا سے موازنہ نہ کریں۔‘‘ دیگر مداحوں نے خاص طور پر دونوں کے سیاہ لباس کو سراہا اور ان کی جوڑی کو خوبصورت قرار دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain