Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • احتجاج دبانے کیلئے جابرانہ ہتھکنڈے’ مودی حکومت کوشدید تنقید کا سامنا
    • لاڑکانہ میں رائس کینال میں ڈوب کر 9 سالہ بچہ جاں بحق، دو کو بچالیا گیا
    • اسلام آباد،اسٹڈی ویزے پر جانے والا طالبعلم مشتبہ تعلیمی اسناد پر آف لوڈ
    • کے پی میں ایمرجنسی گورنر راج کا نفاذ پشاورہائیکورمیں چیلنج
    • آبنائے ہرمز میں بارو ی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد بحری جہاز ڈوب رہا ہے۔
    • زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ہو گا ایران ابنائے ہرمز میں بحری جہاز باررودی سرسے ٹکرا کر ڈوب گیا
    • پاکستان سعویہ کی خود مختاری دفاع کیلئے شانہ بشانہ ہے شہباز شریف
    • قومی اسمبلی سینٹ میں کے پی ایمرجنسی کی منظوری اپوزیشن کا شدید احتجاج نعرے بازی
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر دفاع خواجہ آصف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں۔
    • مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دیدی گئی
    • موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سائنسی تحقیق ناگزیر ہے: مصدق ملک
    • حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں جے یو آئی آج ملتان میں کانفرنس کرے گی
    • اسرائیلی شہر میں نیتن یاہو کے دورے کے دوران زوردار دھماکا؛ ایک ہلاک، 2 زخمی
    • سب کچھ طے تھا فیصل واوڈا نے ایمرجنسی کا ایک ماہ پہلے ہی بتادیا تھا: ہمایوں مہمند
    • اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف جم سٹون کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • پاکستان مْقروض ممالک کے گروپ کو سربراہ مقرر وفاقی حکومت کے ذمہ 82 ہزار 953 ارب روپے واجب ا لادا
    • مارکو روبیو 17تا 22 اکتوبر بھارت و ازبکستان کا دورہ کریں گے
    • گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ’NFC میں حصہ دیا جائے:وزیراعلیٰ امجدحسین
    • پاکستان کثیر جہتی نظام علاقائی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا وزیر خزانہ
    • ایک مخصوص جماعت کی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹ پر مبنی : عظمیٰ بخاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    راولپنڈی ٹیسٹ؛ انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 36 رنز کا ہدف

    By Khabrain Newsاکتوبر 26, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 112 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 36 رنز کا ہدف دیا۔

    تیسرا روز:

     راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری انگلینڈ نے 24 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو 42 رنز کے اضافے کے بعد ہیرک بروک 26 ے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ 3، 3، گس اٹکنسن 10، ریحان احمد 7 اور جیک لیچ 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

    پاکستان کی جانب نعمان علی نے 6 جبکہ ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسرا روز:

    دوسرے روز پاکستان نے 73 رنز پر 3 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تو 99 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود کی مزاحمت جلد اختتام پذیر ہوگئی وہ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 25، عامر جمال 14، سلمان آغا ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

    آٹھویں وکٹ کی شراکت میں نعمان علی اور سعود شکیل نے 88 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم نعمان 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نعمان علی کے بعد سعود شکیل 134 بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ زاہد محمود صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ ساجد خان 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد نے 4، شعیب بشیر نے 3، گس اٹکنسن نے دو اور جیک لیچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    انگلینڈ ٹیم نے دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کی تاہم اوپنر بین ڈکٹ 12، زیک کرولی 2 اور اولی پوپ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    پہلا روز:

    ،پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 23 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 بنالیے، عبداللہ شفیق 14، صائم ایوب 19 اور کامران غلام 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جو کل دوبارہ کھیل کو آگے بڑھائیں گے۔

    پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف 267 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ انگلش اوپنر نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم زیک کرولی 29 اور اوپنر بین ڈکٹ 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، مڈل آرڈر بیٹر اولی پوپ 3، جو روٹ اور ہیری بروک 5، 5، کپتان بین اسٹوکس 12، ریحان احمد 6 اور جیک لیچ 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

    انگلش ٹیم کیلئے 7ویں وکٹ کی شراکت میں گس اٹکنسن اور جیمی اسمتھ نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم اٹکنسن 39 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعدازاں 91 رنز بناکر جیمی اسمتھ بھی پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گرین شرٹس کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا اسکور کھڑا کریں اور پریشر میں لیکر آئیں۔

    اس موقع پر قومی ٹیم کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیتے تاہم کوشش ہوگی ابتدا میں اسپنرز کے ذریعے اٹیک کرکے انگلش بیٹرز کی جلد وکٹیں حاصل کریں۔

    پاکستان کا اسکواڈ:

    کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود

    انگلینڈ کا اسکواڈ:

    کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، گس اٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر

    Khabrain News

      Keep Reading

      بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع

      جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو

      کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.