Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید
    • معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خیبر پختونخوا کے پیسے بشریٰ بی بی کی سیکیورٹی پر خرچ ہورہے ہیں، عظمیٰ بخاری

    By Khabrain Newsنومبر 2, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ زمان پارک میں جس طرح لوگ بیٹھے ہوتے تھے لگتا تھا عرس چل رہا ہے محترمہ اپنے ساتھ بہت ساری سیکیورٹی لائی تھیں، کے پی کے کے پیسے ان کی سیکیورٹی پر لگ رہے ہیں۔
    ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندو برادری دیوالی مناتی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکومتی طور پر دیوالی کو منایا ہے وزیر اعلی پنجاب نے دیوالی ایسے ہی بنائی جیسے ان کی اپنی تقریب ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مینارٹی کارڈ کا اعلان کیا ہے، ہمارے جو بچے بے روز گار ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب بیس دسمبر کو تقریب میں ان کے لیے اعلان کرے گی۔
    انہوں ںے کہا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں بلیک میلنگ عام ہے، چون ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزار بیڈ کا اسپتال بننے جارہا ہے تمام لوگوں کے لئے یہ اسپتال ہوگا اس اسپتال میں عوام کا مفت علاج ہوگا، ایئر ایمبولینس کامیابی کے ساتھ مریضوں کو شفٹ کرتی ہے، مخالفین کو کبھی نابینا افراد پر سیاست کرنی ہے کبھی کسانوں پر سیاست کرنی ہے، کبھی آپ کو معصوم بچیوں کی عزت پر سیاست کرنی ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اسموگ عروج پر ہے، لاہور میں پچھلے چند دنوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ایک سو چوہتر تھا، بھارت کی جانب سے دھواں آنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں، ایک ہزار لوگ گرفتار ہوئے تیرہ سو تیس ایف آئی آرز ہوئی، فضاؤں کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب انڈین پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھیں گی۔
    ان کا کہنا تھا کہ ایگری کلچر میں بہت زیادہ جدت آگئی ہے سپر سیڈرز کے آنے کے بعد فصلیں جلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ایک ہزار سپر سیڈر وزیر اعلیٰ پنجاب تقسیم کرچکی ہیں، ایک سال میں پانچ ہزار تقسیم کریں گی، سپر سیڈر تیرہ لاکھ روپے کا ہے جس میں پانچ لاکھ کسان ادا کرے گا۔
    لاہور میں مصنوعی بارش کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ مصنوعی بارش کے تجربے کے لیے بادل کا ہونا بے حد ضروری ہے۔
    عظمی بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے گرین ٹریکٹر اسکیم شروع کی تھی، مریم نواز چار اضلاع میں ایگری کلچر مال بنانے جارہے ہیں،  ان مالز میں ایگری کلچر کے آلات کرائے پر مل سکیں گے، ٹریکٹر اسکیم پر پندرہ لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ مستونگ میں افسوس ناک واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کرتی ہوں دہشت گردوں کا ایک ہی ایجنڈا ہوتا ہے اور وہ ہے ملک میں افراتفری پھیلانا، جن لوگوں کو لاکر پاکستان میں بسایا گیا انھوں نے زمان پارک کے باہر پٹرول بم بنائے، کسی کو بھی دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیا اسپیکر مارکیٹ میں آنے والا ہے کہ ’’ہم ہی غلام ہیں‘‘، ان کی پوری نظر ٹرمپ پر ہے ٹرمپ نہ ہوگیا ان کی پھوپھو کا بیٹا ہوگیا، ان کا مقصد ہی ملک میں فساد اور افراتفری پیدا کرنا ہے، نو مئی کے ملزمان کا فوجی عدالتوں میں بالکل ٹرائل ہونا چاہیے، عمران خان کے اپنے دور میں ملٹری ٹرائل ہوتے رہے ہیں، ابھی تک ان کی رسی دراز ہے فل عمران داری ہورہی ہے۔
    انہوں ںے بشریٰ بی بی سے متعلق کہا کہ زمان پارک میں جس طرح لوگ بیٹھے ہوتے تھے لگتا تھا عرس چل رہا ہے محترمہ اپنے ساتھ بہت ساری سیکیورٹی لائی تھیں، کے پی کے کے پیسے ان کی سیکیورٹی پر لگ رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق

      پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے

      انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.