تازہ تر ین

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد تیزی، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی مندی کے بعد تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں اندیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  بازارِ حصص میں 531 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس 98 ہزار کی سطح سے گر کر 97648 پوائنٹس  کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور مارکیٹ میں 669 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، تاہم کچھ دیر کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا لین دین بڑھنے سے 1642 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 99700 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain