تازہ تر ین

کراچی میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں فی کلو مرغی کا گوشت 700 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔گزشتہ دو ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی فی کلو ڈیڑھ سو روپے کااضافہ ہوا۔ انڈے بھی 360 روپے درجن فروخت ہونے لگے۔

 سرکاری نرخ میں 15 روز کے دوران 145 روپے کا اضافہ ہوا اس کے باوجود مرغی من مانی غیر سرکاری قیمت پر فروخت ہورہی ہے۔ سرکاری نرخ 7  دسمبر کو 490 جبکہ 3 جنوری کو 635 روپے کلو مقرر کیا گیا تاہم بازاروں میں کلیجی پوٹے اور چربی کے ساتھ مرغی 650 روپے کلو اور صاف گوشت 700 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

مرغی کے انڈوں کی خوردہ سرکاری قیمت 313 روپے درجن مقرر ہے تاہم  انڈے 360 سے 380 روپے درجن غیر سرکاری قیمت پر فروخت ہورہے ہیں۔

ادھر مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ طلب و رسد کے توازن کا فرق بڑھنے کا فائدہ پولٹری فارمز اٹھا رہے ہیں اور قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جارہا ہے۔

ہفتہ کے اختتام پر ہفتہ اتوار کے روز پولٹری فارمز من مانی قیمتوں پر سپلائی دیتے ہیں اور عام دنوں میں تیس چالیس روپے کلو قیمت کم کردی جاتی ہے۔ صارفین کے مطابق شہر میں گراں فروشوں کا راج ہے اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں تاجر مقرر کررہے ہیں اور شہری انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain