ماری منرلز پرائیوٹ لمیٹڈ کا سینڈک میں مائننگ کا اہم معاہدہ طے پا گیا۔
ماری انرجیز نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں۔
اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط کے مطابق ماری انرجیز کی ذیلی کمپنی ماری منرلز پرائیوٹ لمیٹڈ نے کوہ سلطان مائننگ کمپنی سے معاہدہ کرلیا ہے۔
خط میں بتایہا گیا کہ ماری منرلز پرائیوٹ لمیٹڈ نے معاہدے کے ذریعے 5 فیصد شراکت داری حاصل کرلی ہے، کوہ سلطان مائننگ کمپنی بلوچستان میں چاغی پر سینڈک مائننگ پراجیکٹ کا انتظام سنبھالتی ہے۔