کراچی سے دوست کے ساتھ راولپنڈی آئی لڑکی نے گھر کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی لیاقت آباد کی رہائشی 25 سالہ لڑکی (ر) کراچی سے دوست کے ساتھ روات فیز سیون آئی تھی جس کے بعد لڑکی نے گھر کی چھت سے نیچے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
تھانہ روات پولیس نے لاش قبضے میں کرلی، کراچی سے ساتھ آئے دوست محمد حسن نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا جس میں کہا ہے کہ میں ناشتہ لینے گیا اور واپس آیا تو دوست ٹیرس سے چھلانگ لگا چکی تھی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔