تازہ تر ین

پاکستان کی معیشت پر ایشیائی بینک کا اعتماد، کارکردگی کی تعریف

ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری رپورٹ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا گیا۔ پاکستان سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اور استحکام کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔  2026 میں پاکستان کی شرح نمو 3.0 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے معاشی اصلاحاتی پروگرام سے استحکام حاصل ہوا۔ نجی سرمایہ کاری میں اضافے سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئی۔ صنعت و خدمات کے شعبے میں ترقی کا امکان ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں افراط زر کی شرح  6.0 فیصد تک گرنے کی توقع ہے۔ مستحکم زرمبادلہ مارکیٹ اور اصلاحات سے معاشی فضا میں بہتری آئی۔ رپورٹ میں خواتین کی مزدور قوت میں شمولیت بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور تربیتی پروگراموں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق محفوظ  اور بہتر پبلک ٹرانسپورٹ خواتین کی شمولیت میں مدد گار ہے۔ رپورٹ میں امریکی ٹیرف کے اثرات پر تجزیہ بھی شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain