امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کی ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل جنگ بندی کیلئے تیار ہو گئے ہیں ۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر یہ اعلان کیا اور اس کا سکرین شاٹ بھی ایکس پر پوسٹ کیا ہے ،ٹرمپ نے کہا کہ میںدونوں ملکوں کو ہوش مندی اور عقل مندی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔دونوں ملکوں کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں ،جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے جس کے لیے ثالث کا کردار امریکا نے ادا کیا۔صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر توجہ دینے اور معاملے کو سلجھانے پر فریقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ شب پاک فوج نے بھارت پر میزائل حملہ کیا جس میں بھارت کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
