Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔
    • یورپی کمشنر کی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مستقل نہیں رہے گی: بلاول بھٹو
    • چکی محلہ ٹیکسلا ،نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
    • چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی ،پی اے آر سی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر میاں امیر محمد ،ہلال امتیاز کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔
    • راولپنڈی،5 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
    • پی اے آر سی کیجانب سے بانی چیئرمین کے اعزاز میں تعزیتی اجلاس
    • حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہل خانہکا تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار
    • جنڈ اٹک پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
    • تحصیل میں محکمہ مال کے انتظامی ڈھانچے اور پٹواریوں کی دستیابی بارے سوالات
    • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے نئی منظوری درکار نہیں، نجکاری ڈویژن نے سینیٹ کمیٹی میں جواب جمع کرادیا
    • امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان
    • انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • دنیا سے جوڑیں احسن اقبال نے 100 ارب ڈالر برآمدات کا عملی راستہ پیش کر دیا
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن کے طور پر نافذ کی: اعظم ندیر تارڑ
    • اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے، انتھروپک کی وارننگ
    • وارث خان پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
    • پنشن اور مراعات نہ دینے کیخلاف سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی درخواست خارج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت کی پاکستان دشمنی نے ایشیا کپ کو بھی لپیٹ میں لے لیا

    By Khabrain Newsمئی 31, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے ایشیا کپ 2025ء سمیت ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے تمام ٹورنامنٹس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنے کے لیے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

    مینز ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں کھیلا جانا ہے اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے، تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے رواں برس شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف

    اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی ہیں جبکہ بھارتی ٹیم ایک ایسی تنظیم کے تحت منعقد ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کا سربراہ پاکستان کا وزیر ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کیا گیا ہے، ایشین کرکٹ کونسل کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کردیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، مستقبل میں بھی اے سی سی کے ایونٹس میں شرکت غیر یقینی ہے۔

    ایشیا کپ 2025 کے انعقاد پر سوالیہ نشان

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی، لیکن پاکستان کے خلاف میچ نہ ہونے کی صورت میں ٹورنامنٹ کی مالی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔

    ایشیا کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز پاک-بھارت ٹاکرا ہوتا ہے، جسے دنیا بھر میں کروڑوں شائقین دیکھتے ہیں لیکن بھارت کی پاکستان دشمنی سے پورے خطے میں کرکٹ کا مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہے۔

    بھارت کی اس ضد سے سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان جیسے ممالک بھی مالی نقصان کا شکار ہوں گے، جو اس ایونٹ سے ریونیو حاصل کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھی بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا جسکے بعد پاکستان نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ‘ہائبرڈ ماڈل’ کو قبول کیا تھا جس کے تحت کچھ میچز سری لنکا میں کروائے گئے تھے۔

    بعدازاں رواں برس پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھی بھارت نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جسکے بعد پاکستان نے کرکٹ کی بقا کی خاطر ایک بار پھر ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق کرلیا تھا۔

    تاہم اب بھارت کا اپنی ہی میزبانی میں شیڈول ‘ایشیا کپ’ نہ کھیلنے کا فیصلہ اِس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کھیل کو اپنی انتہاپسندی پر مبنی سیاست کی بھینٹ چڑھانے سے باز نہیں آرہا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع

      جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو

      کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.