معروف پاکستانی اداکار اور ہدایت کار دانش نواز کی شاہ رخ خان کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
دانش نواز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اس تصویر میں دانش کے ساتھ بھارتی سپر اسٹار شاہ رُخ خان موجود ہیں۔
اس تصویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر دانش نواز کی کنگ خان سے ملاقات کہاں ہوئی تاہم اس تصویر کی حقیقت کچھ ہوں ہے کہ اس میں دانش خود تو حقیقی طور پر موجود ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ شاہ رخ خان کی تصویر اے آئی سے تخلیق کردہ ہے جو بلکل اصلی لگ رہی ہے۔
یعنی دانش کی اس انسٹا اسٹوری میں شاہ رُخ خان کا اے آئی سے بنایا گیا ورچوئل اوتار دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں دانش نواز سیاہ چشمہ پہنے ہوئے ہیں اور شاہ رخ خان مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ تصویر دھندلی ہے۔