ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں شدید علالت کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طبی ذرائع کے مطابق اُنہیں دل، شوگر اور زخم نہ بھرنے جیسے پیچیدہ مسائل لاحق ہیں۔ ڈاکٹروں نے اُن کا ای سی جی، سی ٹی اسکین، ایکس رے، الٹراساؤنڈ اور بلڈ ٹرانسفیوژن سمیت متعدد ٹیسٹ کیے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وہ اس وقت زیرِ علاج اور ہوش میں ہیں۔ کارکنان اور ہمدرد اُن کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔






































