اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ کے لیے شیڈول طے پا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک دورہ کرے گا، پہلےمرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، اوگرا اور نیپرا سمیت دیگر ریگولیٹری اداروں اور وزارتوں سے بھی مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سے الگ الگ مذاکرات بھی ہوں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ معاہدے کے تحت 28 ماہ میں ایک ارب 30کروڑ ڈالر ملنے ہیں۔