Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرانس میں تعلیمی نظام کے خلاف طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
    • لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا
    • سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا
    • بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق
    • اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • حکومت اور پی ٹی آئی میں آج پھر مذاکرات گورنر راج کے معاملے پر بھی کشیدگی
    • عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سرفہرست فضائی معیار انتہائی خراب
    • لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف
    • جنوبی کوریا کی معافی کے مطالبے کے بعد شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر کو پروجیکٹائل کا نشانہ، 5 بھارتی شہری ریسکیو
    • پاکستان میں ہر سال 44 ہزار نئے بریسٹ کینسر کیسز: ڈبلیو ایچ او
    • غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملہ اپارٹمنٹ پر بمباری سے 5 فلسطینی جاں بحق
    • سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا
    • مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
    • شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
    • شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
    • بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صدر مملکت کے احکامات کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، ترجمان

    By Khabrain Newsستمبر 25, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایوان صدرِ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے صدرکے احکامات کوکسی  عدالت میں چیلنج نہیں کیاجا سکتا، یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صوبائی عدالت سے صدرکے ٹیکس معاملے میں فیصلے کے خلاف حکمِ امتناع حاصل کیا ہے۔ 

    یہ منفردکیس ریاستی اداروں کے درمیان اختیارات کی کشمکش کو نمایاں کرتا ہے،حالانکہ چیئرمین ایف بی آر رشید لنگڑیال نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران واضح طور پر کہاکہ ایف بی آر صدرِ پاکستان کے احکامات کو چیلنج کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتا۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی نے اس معاملے کاجائزہ لیاکہ جولائی میں صدر دفترکی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے پر تاحال عملدرآمد کیوں نہیں کیاگیا۔

    صدر دفترکے ڈائریکٹر جنرل لیگل ضیاء  باسط نے کہاکہ صدرکے احکامات حتمی نوعیت کے حامل ہوتے ہیں اور بطور ریاست کے سربراہ کسی ادارے یا محکمے کو انہیں کہیں بھی چیلنج کرنے کااختیار نہیں۔

    صدر دفتر نے جولائی میں ایم ایچ ٹریڈرز کی درآمدی اشیاء کی غلط درجہ بندی کے کیس میں ان کی نمائندگی قبول کرتے ہوئے ایف بی آر اور فیڈرل ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) دونوں کے فیصلے کوکالعدم قرار دیا تھا، تاہم گزشتہ ماہ ایف بی آر نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرکے صدرکے فیصلے کے خلاف حکمِ امتناع حاصل کر لیا۔

    ایف بی آرکامؤقف ہے کہ صدر نے بطور صدر نہیں بلکہ ایک اپیلیٹ اتھارٹی کے طور پر فیصلہ دیا،جسے چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

    ضیاء  باسط نے مؤقف کو مستردکرتے ہوئے کہاکہ صدرکو حاصل اختیارات مکمل اور حتمی نوعیت کے ہیں ،ایف بی آرکا یہ مؤقف قانونی حیثیت نہیں رکھتا۔

    تنازعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر دفتر نے سینیٹ کمیٹی کے سامنے وزارت قانون و انصاف کی وہ ہدایات بھی پیش کیں جن میں تمام وزارتوں کو واضح طور پر کہاگیا ہے کہ وہ فیڈرل محتسب یا صدرِ پاکستان کی بطور اپیلیٹ اتھارٹی دی گئی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں اور ان کے خلاف کوئی اپیل یا نمائندگی دائر نہ کریں۔

    ایف بی آرکاکہنا ہے کہ ایم ایچ ٹریڈرزکی درآمدکردہ اشیاء  مصنوعی چمڑا نہیں بلکہ "پرنٹ شدہ پولیسٹر فیبرک” ہیں اورکمپنی فٹبال مینوفیکچرنگ کیلیے رجسٹرڈ نہیں تھی، اس لیے ٹیکس چھوٹ دینے کاجواز نہیں تھا۔

    صدرکے فیصلے کے باوجود ایف بی آرکے ماتحت کسٹمزکلکٹریٹ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا، ڈی جی لیگل نے انکشاف کیاکہ 2016 کی وہ ہدایات جن کے تحت ایف بی آر صدر اور ایف ٹی اوکے متضاد فیصلوں پر عدالت جا سکتا تھا، اب منسوخ ہو چکی ہیں۔

    ایف بی آر نے تنبیہ کی کہ اگر صدرکے فیصلے کو تسلیم کیاگیا توکسٹمز ایکٹ 1969 اور دیگر متعلقہ قوانین غیر مؤثر ہو جائیں گے، تاجر عدالتوں کی بجائے سیدھاصدر دفتر سے ریلیف لینے لگیں گے، ایف بی آرکے فیلڈ دفاترکیلیے نفاذکے مسائل پیدا ہونگے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.