Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرانس میں تعلیمی نظام کے خلاف طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
    • لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا
    • سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا
    • بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق
    • اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
    • حکومت اور پی ٹی آئی میں آج پھر مذاکرات گورنر راج کے معاملے پر بھی کشیدگی
    • عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سرفہرست فضائی معیار انتہائی خراب
    • لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف
    • جنوبی کوریا کی معافی کے مطالبے کے بعد شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ
    • آبنائے ہرمز میں ٹینکر کو پروجیکٹائل کا نشانہ، 5 بھارتی شہری ریسکیو
    • پاکستان میں ہر سال 44 ہزار نئے بریسٹ کینسر کیسز: ڈبلیو ایچ او
    • غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملہ اپارٹمنٹ پر بمباری سے 5 فلسطینی جاں بحق
    • سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا
    • مذاکرات بے نتیجہ ختم آج پھر اجلاس لانگ مارچ ختم کریں حکومتی وفد بانی سے ملاقات کرائیں اپوزیشن رہنما
    • شہباز شریف آسان کاروبار ایکٹ پورے ملک میں نافز کیا جائے
    • شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 7خوارج جہنم واصل
    • بس بہت ہو گیا پاک فوج 9 مئی جیسے حالات کو پوری قوت سے کچلنے کا اعلان
    • ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا : پیوٹن
    • ڈیزل بحران اور ٹرمپ کی دھمکی’ ایمانوئل میکرون کی زیر صدارت جی 7 کا ہنگامی اجلاس
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    معاشی استحکام کی جانب اہم قدم، پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 15, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کو معاشی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے، جہاں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت پاکستان کے ساتھ 1.2 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

    معاہدے پر حتمی فیصلہ اب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، جس کے بعد پاکستان کو یہ رقم جاری کی جائے گی۔

    آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام بتدریج بہتر ہو رہا ہے، مارکیٹ کا اعتماد بحال ہوا ہے، اور 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آیا ہے۔

    ادارے نے کہا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کا مالی توازن پروگرام ہدف سے بہتر رہا، افراط زر میں کمی آئی، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

    آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے توانائی، مالی نظم و ضبط اور ساختی اصلاحات کے ایجنڈے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسیوں پر تسلسل کے ساتھ عمل درآمد ضروری ہے، خاص طور پر حالیہ سیلابوں کے تناظر میں جن سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری رہے، اور یہ معاہدہ پاکستان کی معیشت کے لیے اعتماد کی علامت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 7 ارب ڈالر کے EFF اور 1.4 ارب ڈالر کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبیلٹی ٹرسٹ (RST) پر بھی جائزے کا امکان ہے۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان رواں سال کے اختتام سے قبل پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرے گا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں کم از کم ایک ارب ڈالر کا بانڈ آئندہ سال متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورو، ڈالر اور سکوک سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا نجکاری پروگرام آئندہ مالی سال میں تیزی سے آگے بڑھے گا۔

    اس حوالے سے قومی ایئر لائن پی آئی اے اور تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

    یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے بعد پانچ بین الاقوامی گروپس نے پی آئی اے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.