Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    افغانستان میں لاشوں کی بےحرمتی اور تشدد کے واقعات ناقابلِ قبول اور انسانیت سوز ہیں: دفتر خارجہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 17, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے پاکستان اور  افغانستان مسئلے کے  پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔ 

    اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے باربار افغانستان میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع دی، 11 تا 15 اکتوبر سرحد پرطالبان کے اشتعال انگیز حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ پاکستان نے اپنے دفاع کےحق کےتحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور  پر  پسپا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ طالبان فورسز اور  ان کے زیر استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، جوابی کارروائی شہری آبادی نہیں دہشتگرد عناصر کے خلاف تھی اور کارروائی کے بعد طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبرکی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی۔

    شفقت علی خان نے کہا کہ دونوں ممالک مسئلے کے پر امن حل کےلیےتعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں، پاکستان نے طالبان حکومت سے دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کی توقع ظاہر کی، طالبان حکومت اپنے وعدوں کے مطابق اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے چار دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی، اپنی سرزمین پر غیرملکیوں کی موجودگی عالمی اصولوں اور ملکی قوانین کےمطابق منظم کریں گے۔

    انہوں نے کہا پاکستان ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، امید ہے کہ افغان عوام ایک دن نمائندہ اور جامع حکومت کے تحت آزادانہ زندگی گزاریں گے۔

    ان کا کہنا تھاکہ سرحدی علاقوں میں ہماری سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے شہریوں کے تحفظ کےلیے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتےہیں، یہ کارروائیاں مستند انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر انتہائی درستگی کےساتھ کی جاتی ہیں، پاکستان دہشتگرد گروہوں فتنہ الخوارج اور ٹی ٹی پی جیسےعناصرسےاپنے شہریوں کادفاع جاری رکھےگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہےاور دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج سےنمٹنے کے لیے بات چیت اور تعاون کا خواہاں ہے، مستقبل کی کارروائیوں سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں، پاکستان اپنےعوام کے تحفظ کےلیےہرضروری اقدام کرےگا۔

    ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق پاک افغان سرحد پرفائرنگ، کشیدگی کےباعث اس وقت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، افغانستان میں لاشوں کی بےحرمتی اور تشدد کے واقعات ناقابلِ قبول اور انسانیت سوز ہیں، افغان حکام سےمطالبہ کیا ہے وہ ان جرائم میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

    شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے کے مندرجات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے  اعلامیے میں جموں وکشمیرسے متعلق مؤقف کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

     ترجمان کے مطابق پاکستان نےافغان قائم مقام وزیرِ خارجہ کے اس بیان کو بھی مسترد کیا کہ دہشت گردی پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے، پاکستان نے افغانستان کو سرگرم دہشت گرد گروہوں کی تفصیلات شیئر کیں جو  پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

    شفقت علی خان نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کی ذمہ داری سے خود کو بری نہیں کر سکتی، امن و استحکام کے قیام کی ذمہ داری افغانستان پر بھی عائد ہوتی ہے۔

    براہ کرم انتظار کریں… آپ کو اگلے صفحے پر بھیجا جا رہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.