Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
    • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید
    • بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا
    • نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد ہلاک، 11 لاپتا
    • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
    • سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے امریکی ہم منصب سے اہم مذاکرات آج
    • M-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاور ٹریفک کیلئے بحال
    • CDA کا اسلام آباد میں جدید اسپورٹس ایریناز قائم کرنیکا فیصلہ
    • جاز کا ڈیجٹ اور یونیساک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
    • الامہ ہاسنگ سوسائٹی روات راولپنڈی کے مالکان سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • الامہ جعلی ہاسنگ سوسائٹی نوسر باز مالکان کو جلد قانون کے شکنجے میں لائینگے، ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف
    • مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
    • راولپنڈی سے اسلام آباد داخلی و خارجی راستوں پر قانونی شکنجہ مزید سخت
    • صدر مملکت آصف زرداری سے ملک ساحل سرمد خان کی ملاقات
    • پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
    • وزیراعظم کا وژن’ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی
    • PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
    • بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
    • انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
    • گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم شہباز شریف کی دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد؛ خصوصی پیغام

    By Khabrain Newsاکتوبر 20, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:

    وزیرِ اعظم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کو دیوالی مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر آئیں ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں۔ پاکستانی ہونے کے ناتے ہم اپنے معاشرے میں تنوع پر فخر کرتے ہیں، جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے اور ہماری مشترکہ ثقافت کو تقویت بخشتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دیوالی کے موقع پر میں پاکستان میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جن کا ہمارے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار ہماری قوم کو مضبوط بنا رہا ہے۔ پاکستان میں عقائد کا تنوع ہمارے لوگوں کے درمیان اتحاد کا حقیقی ذریعہ ہے۔

    وزیراعظم کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے ہی پاکستان کا تصور دیا تھا، جہاں تمام برادریوں کو بلا تفریق مذہب، نسل یا ذات کے برابری اور آزادی حاصل ہو۔

    شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ان اقدار کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ پاکستان میں ہر کمیونٹی کو ان کے عقائد سے قطع نظر مساوی حقوق اور یکساں ترقی کے مواقع حاصل ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری یہ دعا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں امن و خوشحالی لائے اور ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں کو پروان چڑھائے۔دیوالی مبارک۔

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی جانب سے مبارکباد

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  کی جانب سے دیوالی کے موقع پر  ہندو برادری کو مبارکباد دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کے پرمسرت موقع پر ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دیوالی کا تہوار روشنی، خوشی اور امید کی علامت ہے۔

    شرجیل  میمن نے کہا کہ یہ تہوار ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ اندھیرے پر روشنی اور نفرت پر محبت کی جیت ہمیشہ ہوتی ہے۔ سندھ کی سرزمین میں ہر مذہب اور برادری کے لوگ برسوں سے بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اسی رواداری اور مساوات کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کا مشن رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ہمیشہ صوبے میں اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

    سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ صوبے میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن کے فروغ کے لیے ہمیشہ پرعزم  رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت تمام مذاہب اور برادریوں  کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مبارکباد

    دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی دیوالی کے موقع پر ہندوبرادری کے لیے خصوصی پیغام دیتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے۔ باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے اسپیشل مینارٹی کارڈ کا اجرا کردیا ہے۔ محفوظ پنجاب ویژن کے تحت مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن بھی قائم کررہے ہیں۔ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت و بھائی چارے سے رہتے ہیں۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا پیغام

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دیوالی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام میں ہندو برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی روشنی، محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے۔ ہندو برادری ملک اور صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ موجودہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دیوالی کے اس پرمسرت موقع پر ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

      ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید

      اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.