تازہ تر ین

آن اسکرین رومانس پر عائزہ خان نے دانش تیمور کی ٹانگ کھینچ لی، ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کی مشہور آن اسکرین رومانوی کہانیوں پر ان کی ٹانگ کھینچ لی۔

سوشل میڈیا پر شکاگو سے عائزہ خان اور دانش تیمور کی مداحوں سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں میاں بیوی کو بہت خوشگوار موڈ میں مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ تقریب کے دوران اسٹیج پر ’آئی لوو یو‘ بولنے سے گریز کرنے پر اپنے شوہر کو تنگ کرتے نظر آ رہی ہیں۔

عائزہ خان نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے دانش تیمور کو اسکرین پر دوسری اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے دیکھا ہے؟ جس پر مداحوں نے جواب دیا، ’بالکل دیکھا ہے‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain