تازہ تر ین

صوبے بنانے کے قانون میں بھی آئینی ترمیم ہوسکتی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: ایم کیو ایم رہنما اور  وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ صوبے بنانے کے قانون میں بھی آئینی ترمیم ہوسکتی ہے۔ 

 مصطفیٰ کمال نےکہا کہ اس سال سندھ کو  این ایف سی ایوارڈ کے 2400 ارب روپے ملے ہیں جس میں سے کراچی کو  800  ارب روپے ملنے چاہیے تھے مگر 100 ارب بھی نہیں ملے،  وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلی کو دے دیے، جائیں وزیراعلیٰ سے لیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، آئی ایم ایف نےکان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کاکہا تو زرداری صاحب نے پھر  اعلان کیا۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ صوبے بنانے کے قانون میں آئینی ترمیم  بالکل ہوسکتی ہے اور نئے صوبے کی بات اس وقت کرتے ہیں جب ہمیں حقوق نہیں دیتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain