وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم 100 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے بنگلا دیشی کرکٹر بن گئے۔
مشفیق الرحیم نے یہ اعزاز میرپور ڈھاکا میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں حاصل کیا۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔





































