تازہ تر ین

سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست: پاکستان شاہینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

دوحا:  پاکستان شاہینز نے  رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

دوحا میں ہونے والے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں  پاکستان شاہینز نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا اے کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹ پر 153رنز بنائے تھے۔

غازی غوری 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ معاذ صداقت  نے 23 ، احمد دانیال اور سعد مسعود نے 22،22 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا اے کی جانب سے  پرمود مدھوشن نے 4  اور تراوین میتھیو نے 3  وکٹیں حاصل کیں۔

154 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا اے کی ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا لیکن مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹوں پر 148 رنز بناسکی۔

سری لنکا اے کی جانب سے ملان رتھنائیکے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے  سعد مسعود اور سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3،3  وکٹیں حاصل کیں۔

یوں پاکستان شاہینز نے 5 رنز سے مقابلہ جیت کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بنگلادیش اے کے درمیان ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain