تازہ تر ین

ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کی سکاٹ لینڈ کو 35 زنز سے شکست

 کولکتہ کے ایڈنز گارڈن میں کھیلے جارہے میچ میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جب کہ شمرون ہٹمایر 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے بریڈ کری نے 2 جبکہ سفیان شریف، اولیور ڈیوڈسن اور مائیکل لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 18.4اووز میں147 رنز بنا کر آل ٹیم آؤٹ ہو گئی، سکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹام بروس 35، جارج میونسے 19، برینڈن مک میولن 14، میتھیو کراس 11، مائیکل جونز 1 جبکہ مائیکل لیسک، اولیور ڈیوڈسن وار سفیان شریف بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

میچ کے 17ویں اوور میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے رومارو شیفرڈ نے ہیٹ کرکے ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کردی، شیفرڈ نے مجموعی 5 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ اس کے علاوہ جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ شمار جوزف اور گداکیش موتی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain