لورالائی: بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔
افسوسناک حادثہ کوئٹہ روڈ سپین مسجد کے مقام پر پیش ایا، جاں بحق افراد میں دو مرد اور ایک بچہ شامل ہے، زخمی بچی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
جاں بحق اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا۔



































