- راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں بانی کی آنکھ کیسی ہے۔
اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کہہ رہی ملاقات کیلئے آؤ، ہم آئے ہیں تو ملاقات کیوں نہیں کرائی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ رویہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آج ہم توقع کر رہے تھے ملاقات ہوجائے گی، ہر بندہ سمجھتا ہے بانی کی صحت کے حوالے سے کوئی مستند خبر آئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملاقاتیں نہ کرانے کی وجہ سے ملک کرائسز میں ہے، ملاقات ہوجاتی تو ہمیں اصل صورتحال پتہ چل جاتی، آپ بضد ہیں کسی کی ملاقات نہیں کرانی۔
انہوں نے کہا کہ فروری 2025 سے لیڈرشپ کی ملاقات بند ہے، کچھ بھی کرلیں پاکستان کی سیاست کا میں آف دی میچ بانی پی ٹی آئی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا بنیادی مطالبہ یہ تھا بانی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، ہمارا مطالبہ تھا بانی فیملی اور ذاتی معالج کو رسائی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ضرور کہا آپ اڈیالہ آجائیں، پارٹی نے مشورہ کیا ہم ایسا بلکل نہیں کرسکتے، یہ بات غلط ہے کہ ملاقات کا کہا جاتا ہے ہم نہیں آتے۔





































