سنگاپور سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی عمر نے دنیا کو حیران کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور کے فیشن فوٹوگرافر اور ماڈل چوانڈو ٹین اپنے جوان نظر آنے کی وجہ سے سب کو دھوکا دے دیتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل چوانڈو رواں ماہ کی 3 تاریخ کو 60 سال کے ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنی 60 ویں سالگرہ کو دھوم دھام سے منایا اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی۔




































