مٹن اور بیف کے بعد برائلرمرغی کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے اوربرائلرکی قیمت بیف کے قریب قریب جا پہنچی ہے۔
برائلرمرغی 8روپے مزید اضافے کے ساتھ 577 روپے کلو ہو گئی جبکہ صافی گوشت 677 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔زندہ برائلر فارم ریٹ 370 ہے لیکن فارمر 385 روپے کلو پرسپلائی دے رہے ہیں،زندہ برائلر تھوک ریٹ 384 مگر 401 روپے میں فروخت ہورہاہے ،اسی طرح زندہ برائلر پرچون ریٹ 398 اور فروخت 413 پر جاری ہے۔





































