شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 7 زخمیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں کی گئیں۔
لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب بوٹ بیسن کے علاقے میں اتوار بازار کے قریب پولیس اور موٹر سائیکل سوار مشتبہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔






































