تازہ تر ین

روزمرہ کی اشیا میں چہرے نظر آتے ہیں؟ تو اس کی دلچسپ وجہ جانیں

بادلوں میں، گاڑی کے فرنٹ یا کسی اور عام چیز میں، متعدد افراد کو اشیا میں چہرے دکھائی دیتے ہیں۔

مگر ہمیں مختلف چیزوں کو دیکھ کر چہرے کا خیال کیوں آتا ہے؟

اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے مگر اس سے پہلے یہ جان لیں کہ نظروں کے اس دھوکے کو Face pareidolia کہا جاتا ہے۔

اس طبی اصطلاح کا مطلب عام اشیا میں چہروں کو دیکھنا یا روشنی اور سائے میں کسی قسم کا ڈیزائن نظر آنا ہوتا ہے اور متعدد افراد کو اس کا تجربہ ہوتا ہے۔

اب ایک نئی تحقیق میں اس کی ممکنہ وجہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

جرنل رائل سوسائٹی اوپن سائنس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب تصاویر یا اشیا بہت زیادہ متوازن نظر آتی ہیں۔

تحقیق میں شامل 90 فیصد رضا کاروں نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں دکھائی جانے والی تصاویر میں کم از کم ایک میں انہیں اشیا میں چہرہ نظر آیا۔

محققین نے بتایا کہ ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ حقیقی اشیا کے مقابلے میں تصاویر میں چہرے کم نظر آتے ہیں یا نہیں اور دریافت ہوا کہ حقیقی یا تصاویر دونوں میں لوگ یکساں طور پر چہرے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ اکثر اس طرح کی اشیا میں مردوں یا جوان افراد کے خوش باش چہرے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ البتہ اگر کوئی چہرے میں ناک کو دیکھتا ہے تو وہ اسے معمر یا مشتعل فرد کے چہرے کے طور پر دیکھتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain