پیرس : فرانس کے ایک اسکول میں پانچ عدد گائیوں کو داخلہ دے دیا گیا، جس کی وجہ سامنے آنے پر لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگیے۔
فرانس کے ایک اسکول میں پانچ گائیوں کو باقاعدہ داخل کرلیا گیا، جس کی وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ گاؤں موش کے اسکول میں ایک کلاس میں حاضری کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ختم کرنے کا کہا جا رہا تھا۔
کلاس میں صرف 6 بچے ہونے کی وجہ سے اس کے بند ہونے کا خدشہ تھا، اس صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم اسکول کی ایک کلاس ختم کرنے کا فیصلہ کرسکتا تھا لیکن کلاس کو بچانے کیلیے موش کے میئر اور مقامی لوگوں نے ایک انوکھا فیصلہ کیا۔




































