کرایوں اور اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کر دی گئی۔
پنجاب کے 38 اضلاع کی سروے رپورٹ کےمطابق انٹرسٹی بس کرایوں میں 30 فیصد، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 32 فیصد اضافہ ہوا،اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافہ ہوا۔
منی ٹرک کےکرایوں میں 12 سے 50فیصد اضافہ ریکارڈہوا،بڑے ٹرالرکےکرایوں میں 13 سے 100 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا،بسوں میں مسافروں کی تعدادمیں 10 سے 63 فیصدکمی دیکھی گئی،مختلف اضلاع میں بس آپریشن دو سے 71 فیصد تک کم ہوا۔
مسافروں میں سب سے زیادہ 63 فیصد کمی حافظ آباد میں ریکارڈ کی گئی،مری اور حافظ آباد میں سب سے زیادہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ آپریشن متاثر ہوا،رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں اشیا ضروریہ کی سپلائی مستحکم رہی،کہیں قلت نہیں ہوئی





































