تازہ تر ین

خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ

اسلام آباد: خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کیلئے وفاقی سطح پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

حکام کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے خیرپور میں منکی پاکس صورتحال کانوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت  کی ہے، اسی سلسلسے میں ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ ہوگئی ہے جو آج خیرپور پہنچے گی۔

ادھر وفاقی وزارت صحت حکام نے صوبوں کی جانب سے بروقت رپورٹنگ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور وفاقی حکومت نے صوبائی حکام سے کیسز کا ڈیٹا فوری شیئر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نمونوں کو قومی ریفرنس لیبارٹری اسلام آباد بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ قومی ادارہ صحت نے صوبہ سندھ کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ہیلتھ ریگولیشنز کے تحت کیسز کی بروقت رپورٹنگ لازم ہے، صوبائی سطح پر رپورٹنگ میں تاخیر قومی کوششوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق عالمی ادارہ صحت کو بروقت رپورٹنگ پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داری قرار دی گئی ہے جب کہ این آئی ایچ نے سندھ کو جینومک سیکوینسنگ اور کلیڈ تجزیے کی بھی پیشکش کی ہے۔

حکام کے مطابق خیرپور میں گزشتہ روز بھی 25 سے 30 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید علاقوں سے کیسز سامنے آنے لگے۔

مزید برآں ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے بھی خیرپور سے نمونے حاصل کرتے ہوئے لیبارٹری تجزیہ جاری کردیا۔

اس کے علاوہ ڈی جی ہیلتھ نے صوبائی اور وفاقی سطح پر مشترکہ ردعمل کا نظام قائم کرنے اور ائیرپورٹس پر اسکریننگ سخت کرنے سمیت نگرانی بڑھانے کی ہدایت کی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق وبا پر قابو کے لیے فوری اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں، چھپانے کی حکمت عملی اور تاخیر سے رپورٹنگ وبا پھیلنے کا سبب بن سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain