تازہ تر ین

سام سنگ صارفین کے لیے بڑی خبر! اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

کمپنی نے اس بات کی تصدیق اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک نوٹس میں کی

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے اسمارٹ فونز پر موجود ڈیفالٹ میسجنگ ایپل (سام سنگ امیسجز) جلد ہی غیر فعال کر دی جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے یہ اقدام حیران کن نہیں کیوں کہ حال ہی میں متعارف کرائی ڈیوائسز میں گوگل میسجز ایپ پہلے سے انسٹال ہے۔

 

کمپنی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے نوٹس میں سام سنگ نے اس بات کی تصدیق کی کہ میسجز ایپ جولائی 2026 میں ختم کر دی جائے گی۔

 

کمپنی نے صارفین سے گزارش کی ہے کہ وہ گوگل میسجز کو اپنی ڈیفالٹ ٹیکسٹنگ ایپ بنا لیں۔

سام سنگ نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایپ کی غیر فعالی کی حتمی تاریخ جاننے کے لیے میسجز ایپ دیکھیں۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ وہ فون جن میں اینڈرائیڈ 11 یا اس سے پرانا ورژن ہے وہ سروس کے غیر فعال ہونے سے متاثر نہیں ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain