تازہ تر ین

دوسری شادی کرکے مرد کی زندگی بھی مشکل میں آجاتی ہے: علی طاہر

پاکستان کے سینئر اداکار علی طاہر نے کہا ہےکہ  دوسری شادی کرکے مرد کی زندگی بھی مشکل میں آجاتی ہے اس کیلئے بھی یہ آسان نہیں ہوتا۔

حال ہی میں اداکار علی طاہر نے ایک نجی ٹی وی کے چینل سے نشر ہونے والے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے دوسری شادی کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔

اداکار نے کہا کہ ہم بعض اوقات بنیادی باتوں کو بھول جاتے ہیں اور دین پر اس طرح سے عمل نہیں کرتے، اسلام میں 4 شادیوں کا تذکرہ ہوا ہے وہ ایک خاص صورتحال میں ہے، جیسے برابری کا سلوک کرنا ہے جو ہمارے لیے مشکل ہے، اس بات کو بھی اسلام میں واضح کیا گیا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ دوسری شادی ایک حساس معاملہ ہے، اگر دونوں بیویوں اور شوہر کی رضا مندی سے ہورہا ہو توپھر بات سمجھ میں آتی ہے، ورنہ علیحدگی شاید ایک اچھا راستہ ہے۔

علی طاہر نے مزید کہا کہ دوسری شادی کرکے مرد کی زندگی بھی مشکل میں آجاتی ہے، اس کیلئے بھی یہ آسان نہیں ہوتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain