طلب میں اضافے کے باعث حکومت نے پیک آورز میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
پاور ڈویژن نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا،پاورڈویژن کےاعلامیے کےمطابق طلب میں اضافے کے باعث حکومت نے پیک آورزمیں بجلی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،پیک آورزمیں 2 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔
پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ پیک آورز میں بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے،ان دنوں پانی سے چلنے والے بجلی گھروں کی پیداوار بہت کم ہو گئی ہے۔





































