تازہ تر ین

ملک بھر میں خسرے سے 71 اموات رپورٹ

کراچی: رواں سال ملک بھر میں خسرے سے 71 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق  ملک میں رواں برس 16ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے  جن میں سے4 ہزار کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں خسرے سے 71 اموات رپورٹ ہوئیں، خسرے سے سب سے زیادہ 40 اموات سندھ میں رپورٹ کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں خسرہ کے 4 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ میں 1100 سےزیادہ کیسزکی لیبارٹری سےتصدیق ہوئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain