تھانہ بنی کے علاقے میں بائیکیا رائیڈر نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق 23 سالہ عارف علی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ شہری نے بتایا کہ مسلم گراؤنڈ سید پور روڈ سے گزر رہا تھا کہ بائیکیا والے نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اس نے گولی مار دی۔





































