اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام سے معاشی ترقی کی جانب سفر کر رہا ہے، ایسے میں احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مارچ اور ہڑتالوں سے معاشی ترقی کا سفر رک سکتا، موجودہ حالات میں مارچ اور دھرنے سمجھ سے بالاتر ہیں، معاشی سرگرمیوں میں تعطل سے اربوں روپے کا نقصان ہو سکتا ہے، دھرنوں اور احتجاج سے نقصان کا اثر عوام پر پڑے گا، دیہاڑی دار طبقہ اور چھوٹے کاروبار بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا اثر پڑ رہا ہے، سپلائی چین میں خلل، فریٹ اور انشورنس اخراجات میں اضافہ عالمی تجارت کو متاثر کر رہا ہے، اخراجات میں کمی لائی جا رہی ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، ہمارا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے، پر امید ہیں معاشی ترقی کے سفر میں مزید تیزی آئے گی۔وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ دشمن قوتیں ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے ہیں۔
وزیر خزانہ
بریکنگ نیوز
- قلات 5 ہینگو میں 8 دہشتگرد ہلاک
- حکومت بجلی کی خریدو فروخت سے باہر ہو رہی ہے وزیر توانائی
- امیر البحر کا یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ، سی سپارک مشق کا جائزہ
- کراچی نے فیصلہ دے دیا، تہذیب جیت اور بدتہذیبی ہارگئی: خالد مقبول
- افغانوں کے حامی طلبہ خیر سگالی کیلئے کسی افغان درسگاہ میں تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں: خواجہ آصف
- 27ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے: عظمیٰ بخاری
- PTI ایم پی اے کی مبینہ فائرنگ سے 2لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج
- چھوٹے صوبے بنائیں لیکن ٹائمنگ درست اور طریقہ کار آئینی و جمہوری ہونا چاہیے، خواجہ سعد رفیق
- اسحق ڈار 81 ویںجنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ
- لاشیں گری تواسلام آباد کو سو منات بنا دیں گئے تحریک انصاف
- وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
- جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ
- د ہشتگردی کو آسلام اباد سے واپس نہیں جانے دینگے حکومت کا اعلان
- تباہی یا معاہدہ ایران بارے فیصلہ جلد کرونگا ٹرمپ دردناک جواب دینگئے ایران
- نیتن یاہو سمیت سینکڑوں اسرائیلی مسجد اقصیٰ میں داخل’ تلمودی مذہبی رسومات ادا
- قلت کی صورت میں پٹرول ایک ہزار روپے لیٹر ہو سکتا ہے وزیر پٹرولیم
- یوکرین کا روس پر 1600سے زائد ڈرونز سے حملہ’3افراد ہلاک
- اسلام اباد کے داخلی راستوں پر خندقوں کی کھدائی مورچے قائم
- ڈپٹی کمشنر کی جانب سے علیمہ خان کو3ایم پی او کے تحت حراست میں لیے جانے والے آرڈر کاعکس۔
- فیول ریلیف سکیم میں 22لاکھ افراد رجسٹرڈ’ 19لاکھ ٹوکن جاری
