گجرات (این این آئی) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کےلئے چینل کھلا ہے۔وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی چودھری سالک حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے لئے دونوں فریقین کا آمادہ ہونا لازم ہے، اپوزیشن کی جانب سے بھی مذاکرات کے لیے باتیں کی جا رہی ہیں۔چودھری سالک حسین نے کہا کہ اپوزیشن کی صفوں میں چند لوگ مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کا اولین مشن ہے۔
